news
پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے دو 2 اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی
دھماکہ پشاور کے ورسک روڈ پر پیر بالا کے علاقے میں ہوا۔
پشاور دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ایس پی ارشد خان نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس وین کو نقصان پہنچا۔
پشاورپولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کنکریٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور اہلکاروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔