news

حکومت نے ٹی بلز اور پی آئی بیز کی نیلامی سے 1,220 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا

Published

on

حکومت پاکستان نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 1220 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، حکومت کو ٹی بلز کے لیے 1730 ارب روپے اور پی آئی بیز کے لیے 1592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کی سرکاری سکیورٹیز میں غیرمعمولی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

حکومت نے ٹی بلز میں 850 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 965 ارب روپے حاصل کیے، جبکہ پی آئی بیز میں 400 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 261 ارب روپے ہی جمع کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی یہ ترجیح نجی شعبے کی قرض تک رسائی کو محدود کر رہی ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں سست روی کا خدشہ ہے۔

منافع کی شرح میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ ایک ماہ کے ٹی بلز پر کٹ آف ریٹ معمولی کمی سے 12.32 فیصد ہو گیا۔

یہ صورتِ حال معیشت کی بحالی کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ نجی شعبے کو قرضوں میں کمی کے باعث صنعتی و کاروباری ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version