news

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بیان

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، کیونکہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک پاکستانی وفد امریکہ جائے گا اور وہاں مثبت بات چیت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایک نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں ایکسپورٹ بڑھانی ہے تو ہر سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ایسی مصنوعات موجود ہیں جو بین الاقوامی برانڈز بن سکتی ہیں، اور ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ حکومت صنعتی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برآمدی اشیاءکے لیے ایکسپو سینٹر ہونا چاہیے، اور اسلام آباد میں بھی ایک ایسا مرکز قائم ہونا چاہیے۔ پاکستان کی اشیاءمیں بڑی بہتری آئی ہے، اور ہمارے پاس ایسی مصنوعات ہیں جو عالمی سطح پر برانڈ بن سکتی ہیں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ گوجرانوالہ چیمبر نے عالمی معیار کی اشیاءکی نمائش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version