news
سردار اختر مینگل کا بلوچستان میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے صوبے کی تمام شاہرائیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے لانگ مارچ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ممکنہ طور پر ہمارے خلاف آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال کے خلاف ہم صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر رہے ہیں، اور اگر کوئی خون خرابہ یا انتشار ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔
سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ ہم اس وقت لکپاس پر موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے ہمیں مکمل طور پر گھیر رکھا ہے۔ ہمیں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ ہمارے خلاف ایک آپریشن ہونے والا ہے، اسی لیے میں تمام اضلاع میں قومی شاہراہوں کو احتجاجاً بند کرنے کی اپیل کرتا ہوں تاکہ دنیا اس ناانصافی کو دیکھ سکے۔ ہم مکمل طور پر پرامن ہیں اور اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔