news

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خوشدل شاہ فینز پر بھڑک اُٹھے

Published

on

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ شکستوں کے بعد فینز کے طنزیہ تبصروں پر بھڑک اُٹھے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کیا۔ میچ کے بعد، فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر انہیں نشانہ بنایا، جس پر خوشدل شاہ کا صبر جواب دے گیا۔

خوشدل شاہ فینز کی جانب بڑھنے لگے، لیکن سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور معاملے کو سنبھال لیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس ردعمل پر انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے، اور ان کی نامناسب انداز میں تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری طرف، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کی۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر خوشدل شاہ نے انہیں روکا۔ اس پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ کہے، اور دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version