news

عید کے بعد چکن، بیف، سبزیاں سمیت 15 اشیاء مہنگی

Published

on

عید کے بعد چکن، سبزیوں، بیف، مٹن سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس ہفتے کے دوران 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے عید کے بعد پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ چکن کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، اور پیاز کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران گڑ کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو، بیف کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی کلو، اور مٹن کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق، ٹماٹر، سگریٹ، چینی، جلانے کی لکڑی، اور کپڑا بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 35 روپے 99 پیسے فی کلو، کیلے کی قیمت میں 11 روپے 08 پیسے فی درجن کمی آئی، جبکہ انڈے کی قیمت میں 12 روپے 68 پیسے فی درجن کا اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version