news

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چولستان کینال منصوبے پر سخت مؤقف

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے میں سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی اور ہمارے پاس اس حکومت کو گرانے کی طاقت موجود ہے۔ کراچی میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طاقت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔ وقت آنے پر ہم اس طاقت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی آئی میں معاملہ آنے سے پہلے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم نے لڑائی یا بندوق اٹھانے کی بات نہیں کی، بلکہ آئینی طریقہ اختیار کیا ہے۔ لوگ کہتے تھے کہ کالاباغ ڈیم بن رہا ہے، اور اب یہی صورتحال چولستان کینال کے بارے میں دیکھی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں پانی کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔

آئین کے مطابق، صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، بلکہ صدر کی میٹنگ کو بہانہ بنا کر کینال کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی، جس میں صدر کو ایری گیشن کے بارے میں بریفنگ دینے کا کہا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ صوبوں سے بات کریں۔ اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک اجلاس کے ذریعے آپ کینال بنا سکتے ہیں۔ صدر آصف زرداری نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز پر اعتراض ہے۔ ارسا نے پانی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version