news

ڈیوڈ وارنر نے فلم رابن ہڈ کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا

Published

on

تیلگو کامیڈی فلم “رابن ہڈ” جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس فلم میں آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ، یہ فلم ڈیوڈ وارنر کی خاص شرکت کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہے۔ اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈیوڈ نے اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کے لیے ایک بھاری رقم وصول کی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر کردار کے لیے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کرکٹر نے 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

یاد رہے کہ فلم “رابن ہڈ” 2024 میں کچھ حل نہ ہونے والے مسائل کی وجہ سے ریلیز نہیں ہو سکی تھی، لیکن آخر کار یہ 28 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version