news

سب سے چھوٹا اور وزنی سفید بونا ستارہ دریافت

Published

on

ایک نیا بونا سفید ستارہ دریافت ہوا ہے جو تقریباً چاند کے برابر ہے اور اسے ستاروں کی سب سے چھوٹی مثالوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

سفید بونا ستارہ دراصل وہ باقیات ہیں جو بڑے ستارے اپنی زندگی کے اختتام پر چھوڑ جاتے ہیں۔ اس عمل کے دوران، یہ بڑے ستارے اپنے حجم میں نمایاں کمی کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں ملنے والے اس بونے ستارے کا ریڈیس صرف 2,100 کلومیٹر (1,305 میل) ہے، جو چاند کے تقریباً 1,700 کلومیٹر ریڈیس کے قریب ہے۔

زیادہ تر سفید بونے ستارے زمین کے سائز کے قریب ہوتے ہیں، جن کا ریڈیس تقریباً 6,300 کلومیٹر (3,900 میل) ہوتا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بونا ستارہ سورج کی کمیت (وزن) سے 1.3 گنا زیادہ ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ وزنی سفید بونوں میں شمار ہوتا ہے۔

شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سب سے چھوٹا سفید بونا ستارہ ہمارے سورج سے زیادہ وزنی کیسے ہو سکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم عموماً بڑی چیزوں کو زیادہ وزنی سمجھتے ہیں۔ تاہم، سفید بونے ستارے جوں جوں چھوٹے ہوتے جاتے ہیں، ان کا وزن اتنا ہی زیادہ ہوتا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version