news

خیبرپختونخواہ حکومت کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی ایکشن پلان

Published

on

خیبرپختونخواہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایک جامع صوبائی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی، جس میں 18 مختلف موضوعات پر 84 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو مخصوص ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

اس ایکشن پلان کے تحت عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ریاستی نظام میں بہتری لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ دہشتگردوں کو سزائیں دینے کے لیے ریاستی اداروں کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا، اور سکیورٹی اور ترقی کے معاملات میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

مزید یہ کہ ایکشن پلان کے تحت پولیس میں بھرتیوں، تربیت، اور اسلحے و آلات کی خریداری کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، اور ان کی مدد کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائیاں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version