news

سلمان اکرم راجہ نے بابر اعوان کا نام ملاقات فہرست سے نکال دیا

Published

on

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سے رہنماءپی ٹی آئی بابر اعوان کانام کٹوا دیا،سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 رہنماوں کے نام لکھوا دیئے،عدالت کا حکم ہے وہی شخص ملاقات کرے گا جس کا نام میں لکھواوں گااس کے علاوہ اور کوئی دوسرا شخص ملاقات کیلئے نام نہیں دے سکتا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کوعمران خان سے ملاقات کرنے والے جن رہنماﺅں کے نام لکھوائے ہیں ان میں اعظم سواتی،حامدخان،سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی،عزیز بھنڈاری اورظہیر عباس شامل ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی فہرست میں داخل پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کا نام کاٹ دیا۔ضم کے لیے یہ یاد رکھا جائے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2 دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی تھی۔

عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیاتھا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کو وکلاءاور جمعرات کو فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی جو بھی عمران خان سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔
عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کیلئے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی لارجر بینچ میں سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں، ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version