news

انسداد دہشتگردی عدالت کا سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری پر پابندی

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءکی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابو الحسنات نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کیں۔
سلمان اکرم راجا کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہونے کے بعد عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرکے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ پہلے اسی سے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، زرتاج گل، سلمان اکرم راجا،عالیه حمزہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

عدالت نے تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت5 مئی تک ملتوی کردی تھی۔اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران زرتاج گل، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین علی بخاری، نادیہ خٹک و دیگر عدالت پیش ہوئے تھے۔ بشریٰ بی بی، سلمان اکرم ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 5 مئی تک تک پھیلادی تھی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ہی پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ہی ہدایت کی کہ اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version