news

دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن صرف 6 گھنٹوں میں

Published

on

دنیا میں حیران کن تیز رفتار ترقی کے باعث اب پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن بننے جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ صرف 6 گھنٹوں میں ہو جائے گا!

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ایک ریلوے اسٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ انقلابی منصوبہ جاپان میں شروع کیا جائے گا اور رواں ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ منفرد تھری ڈی ریلوے اسٹیشن اوساکا کے جنوب میں 60 میل دور Wakayama علاقے میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔

اس کی تعمیر کا آغاز 25 مارچ کو وہاں کے پرانے ریلوے اسٹیشن سے آخری ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد ہوگا۔

جاپان ریلوے گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اسٹیشن کے لیے تمام تعمیراتی مواد تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جائے گا، اور پھر اسے تعمیراتی مقام پر پہنچا کر صرف 6 گھنٹوں میں اسمبل کر دیا جائے گا۔

اگرچہ جاپان ریلوے کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایک گمنام ریلوے اسٹیشن کو دنیا کے پہلے تھری ڈی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے لیے کیوں منتخب کیا گیا، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے ہمیں مستقبل میں ماحول دوست مواد اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے دیگر خطوں میں تعمیراتی منصوبوں میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version