news

نواز شریف کا بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے سیاسی قیادت کو اکٹھا کرنے کا عزم

Published

on

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں،جمہوری طریقے سے ہی بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے امکانات روشن ہیں،سابق و زیراعظم اور ن لیگ کے صدر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رو¿ف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خصوصا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرسپریم کورٹ بار کے صدرمیاں رﺅف عطاءنے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماو¿ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں تاکہ صوبے کے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

نواز شریف کاکہناتھا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔سابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کریں۔ دونوں رہنمانے پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ بلوچستان اورملکی بہتری کےلئے مستقبل میں مشاورت جاری رکھنے پر عزم کیا۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رﺅف عطاءنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سینئر سیاستدان ہیں تمام قومی سیاسی رہنماوں خصوصاً بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھا کر صوبے کے مسائل کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے صرف اور صرف سیاسی نقطہ نظر کے فروغ کی ضرورت ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کیلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
مسلم لیگ ن نے بیان کیا کہ گھروں میں لوگ امن کا مزاج اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔ بلوچستان کی مشکلات کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے جو کاوشیں کر رہی ہے میری مکمل سپورٹ ان کیساتھ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version