news

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوش خبری ملے گی: وزیرِ خزانہ

Published

on

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری دی ہے کہ پاکستان کو جلد ہی آئی ایم ایف کی جانب سے اچھی خبر ملنے والی ہے۔ میڈیا کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے، اور یہ مذاکرات اب آخری مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت جلد ہی مکمل ہو جائے گی، اور پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر معاشی نظم و ضبط کے اپنے اہداف کو حاصل کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version