news

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں حاضری، سعودی ولی عہد سے ملاقات

Published

on

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور ریاض الجنة میں نفل نماز ادا کی۔ خاص طور پر ان کے لیے ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے امت مسلمہ کی اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت سعودی عرب میں چار روزہ دورے پر ہیں۔ وہ وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے، جہاں گورنر مدینہ، عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ اس ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، اور دونوں رہنماوں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version