news

گوگل کا نوروز 2025 کا جشن، فارسی نئے سال کی روایات

Published

on

گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو ایرانی تہوار “نو روز” کے موقع پر تبدیل کر دیا ہے۔

“نو روز” کا جشن ایرانی سال کی شروعات کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس خاص موقع پر، گوگل نے مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کے بنائے ہوئے ایک منفرد ڈوڈل کے ذریعے اس تہوار کو منایا ہے۔

نو روز کا یہ تہوار 20 مارچ کو دوپہر 2:31 پر منایا جائے گا، جو کہ موسم بہار کے اعتدال (Spring Equinox) کے ساتھ ہم وقت ہے۔ یہ تہوار، جو فارسی کیلنڈر میں نئے سال کی ابتدا ہے، 3,000 سال سے زیادہ عرصے سے منایا جا رہا ہے۔

اس تہوار کو ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی، اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں تقریباً 30 کروڑ لوگ مناتے ہیں۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نوروز کی روایات کا مرکز “ہفت سین” کی میز ہے، جس پر سات علامتی اشیاء رکھی جاتی ہیں، جن کے نام فارسی حرف “سین” سے شروع ہوتے ہیں۔ ان میں نئے جنم کے لیے سبزہ، طاقت کے لیے گندم کا حلوہ، محبت کے لیے زیتون، طلوع آفتاب کے لیے بیریاں، صبر کے لیے سرکہ، اور خوبصورتی کے لیے سیب شامل ہیں۔

نوروز سے پہلے، خاندان “خانہ تکانی” یا “گھر کی صفائی” میں مصروف ہو جاتے ہیں تاکہ نئے سال کے لیے اپنے گھروں اور روحوں کو پاکیزہ کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version