news

فیس بک کی مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی: پاکستانی پیجز متاثر

Published

on


فیس بک نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی فیس بک پیجز کو اچانک اور غیر متوقع طور پر ڈی مونیٹائز کر دیا ہے۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں، فیس بک نے مختلف ممالک میں اپنی مونیٹائزیشن پالیسی کو سخت کر دیا ہے اور سیکڑوں پیجز کی مونیٹائزیشن معطل کر دی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن پیجز کو اچانک ڈی مونیٹائز کیا گیا، ان پر کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا کوئی الزام نہیں تھا۔ اس اقدام نے پاکستانی صارفین کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو فیس بک سے پیسے کما رہے تھے۔

پیجز کو ڈی مونیٹائز کرنے سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے کوئی وارننگ یا وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔

اب تک کی معلومات کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے خاموشی سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔

یہ غیر متوقع ڈی مونیٹائزیشن فیس بک کی مالی اہلیت سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہو سکتی ہے، جس کے تحت فیس بک کا نیا نظام پاکستانی بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس کی تفصیلات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کرتا ہے۔

اب ممکنہ طور پر فیس پیجز کی مونیٹائزیشن کے لیے صرف اہل ممالک جیسے امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور بھارت کی مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

یعنی ایک تخلیق کار جو اصل مواد تیار کرتا ہے اور فیس بک کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرتا ہے، اسے اب مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version