head lines
بلوچستان کابینہ اجلاس: دہشت گردی کی مذمت، خواتین اور نوجوانوں کے لیے اہم فیصلے
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کی۔
کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی اور ان کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سراہا، جو ان واقعات میں شہید ہوئے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا وقت لگ چکا ہے۔
کابینہ نے علماء کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں سب نے متفقہ طور پر یہ عزم کیا کہ بلوچستان کابینہ اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر، بلوچستان کابینہ نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر ذخیرہ شدہ گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
مزید برآں، بلوچستان ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی یوٹیلائزیشن پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کے تحت خواتین کو معاشی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔
کابینہ نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ دینے کے قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔