head lines
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، اور نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست بھی نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
سات آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف میں تبدیلی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کی ہیں۔
یہ درخواستیں 2002 کی پاور پالیسی کے تحت کام کرنے والے آئی پی پیز نے پیش کی ہیں۔
نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جائے گی، اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔