news
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کا طلاق کے حوالے سے اہم بیان

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ انہیں گلوکار کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے، کیونکہ ان کی طلاق ابھی باضابطہ طور پر نہیں ہوئی ہے۔
سائرہ بانو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہیں، لیکن طلاق کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اے آر کی سابقہ بیوی کے طور پر نہ پکارا جائے، کیونکہ وہ اب بھی میاں بیوی ہیں۔
سائرہ نے مزید بتایا کہ ان کی علیحدگی کی وجہ صحت کے مسائل ہیں۔ انہوں نے رحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور درخواست کی کہ وہ ان کے لیے مزید تناؤ کا باعث نہ بنیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا، “السلام علیکم، میں سائرہ رحمان ہوں۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مجھے ابھی خبر ملی کہ ان کے سینے میں درد ہوا اور ان پر انجیو کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ اب بالکل ٹھیک ہیں، اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔”