Connect with us

news

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یہ اجلاس بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو قومی اسمبلی کے ہال میں ہوگا۔ اس اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان کیمرہ اجلاس متعلقہ اداروں کی جانب سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دینے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزراء بھی شامل ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اور عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کرے گی۔

ان کیمرہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندگان کے ساتھ ساتھ متعلقہ کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں قومی سلامتی کے موجودہ حالات پر مکمل بریفنگ دی جائے گی، اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دہشتگردوں کے خلاف ایک متفقہ پالیسی تیار کی جائے گی۔

news

وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس دورے کے دوران شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنما تجارت اور اہم شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر غور کریں گے، اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ، غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں بدلتے حالات، اور مسلم امہ کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم کے اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ ملے گا، اور وفد میں نائب وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرا اور سینئر حکام بھی شامل ہوں گے۔

جاری رکھیں

news

نئی نہریں زراعت کی ترقی کے لیے نہایت ضروری، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کا اتفاق

Published

on


پاکستان میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت کی ترقی پر کام جاری ہے، لیکن ایک بڑی رکاوٹ پانی کی کمی ہے۔ پانی کو ذخیرہ کرنے اور زراعت کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہریں بہت ضروری ہیں۔

چنیوٹ سے رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی نے اس بارے میں کہا، “پنجاب کا پانی پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ باقی پاکستان کا۔ میرے علاقے چنیوٹ میں نہریں سال میں صرف 15 دن چلتی ہیں اور پھر 15 دن بند رہتی ہیں۔ پنجاب کا بہت بڑا علاقہ پانی کی کمی کی وجہ سے بنجر ہو چکا ہے، اور ہمیں نئی نہروں کی ضرورت ہے تاکہ ہم پنجاب کے پانی کا پورا حق حاصل کر سکیں۔”

ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج نے نئی نہروں کے حوالے سے کہا، “ہمیں چولستان، تھر، سندھ اور بلوچستان کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنا چاہیے۔”

پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، آبادی بہت بڑھ چکی ہے اور یہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں معاشی، سماجی اور مہنگائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں پانی کے ضیاع کو روکنے اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے طریقے اپنے کسانوں کو سکھانے کی ضرورت ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~