news

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اشتہاری قرار

Published

on

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیسز کی سماعت کی، اور مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے ان تینوں کو اشتہاری قرار دیا۔ اس کے علاوہ، واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے موجودہ ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جہاں اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کی درخواستوں پر غور کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاوند کے معاملے میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version