news

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: بڑھتی دہشت گردی پر غور

Published

on

حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے اور اس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔ پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اور وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔ اعلیٰ عسکری قیادت خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وجوہات پر بریفنگ دے گی، اور اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔ اس پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے، اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version