news

فیشن ٹرینڈ فرشی شلوار، کس پر جچے گی؟ ماریہ بی کی وضاحت

Published

on

سوشل میڈیا پر آج کل فرشی شلوار کا فیشن خاصا زیر بحث ہے، لیکن کیا یہ ہر کسی کے لیے موزوں ہے؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں اس بارے میں کچھ اہم نکات پیش کیے ہیں۔

جہاں فرشی شلوار کا یہ فیشن سوشل میڈیا پر میمز کی دنیا میں بھی جگہ بنا چکا ہے، وہیں بہت سی خواتین عید الفطر کے موقع پر اسے اپنانے کی سوچ رہی ہیں۔ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر جسمانی ساخت کی خواتین کے لیے یہ فیشن مناسب نہیں ہے۔

ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت کی کہ کون سی خواتین اس ٹرینڈ کو اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیشن زیادہ تر لمبی اور پتلی لڑکیوں کے لیے ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے۔ ماریہ نے اپنی بیٹی کو اس اسٹائل میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن چونکہ وہ خود 43 سال کی ہیں، اس لیے وہ اس فیشن کو نہیں اپنائیں گی۔

ماریہ نے مزید کہا کہ بڑی عمر کی خواتین، خاص طور پر چھوٹے قد اور صحت مند جسم والی خواتین پر یہ اسٹائل اچھا نہیں لگے گا۔ البتہ، لمبی اور پتلی نوجوان لڑکیاں اس میں زیادہ اسٹائلش نظر آئیں گی۔

چونکہ ماریہ خود بھی صحت مند جسم کی مالک ہیں، انہوں نے اپنی ویڈیو میں 4 مختلف سوٹ دکھائے، جن میں دو فرشی شلوار اور دو سگریٹ پینٹ شامل تھے، جس سے واضح ہوا کہ ماریہ نے خود بھی اس فیشن کو مختلف انداز میں پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version