news

دہشتگردوں کے خلاف نئے اصول، پاک فوج کا سخت پیغام

Published

on

ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب کھیل کے اصول بدل چکے ہیں۔ اب ہم دہشتگردوں کے ساتھ ان کی زبان میں بات کریں گے، جیسا وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں یہ باتیں کیں، اور کہا کہ لاپتا افراد کے دعوے کرنے والوں کو کمیشن کے پاس جانے کا حق حاصل ہے۔ کمیشن نے 10 ہزار 405 میں سے 8144 کیسز حل کر لیے ہیں، جبکہ 2011 سے بلوچستان سے 2911 کیسز کمیشن میں آئے ہیں، جن میں سے 452 ابھی بھی حل طلب ہیں۔

ریاست ان کیسز کو ایک نظام اور عمل کے ذریعے حل کر رہی ہے۔ بی ایل اے، جو بولان حملے میں ملوث ہے، ان کی فہرست کہاں ہے؟ بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی فہرست کہاں ہے؟ یہ سب مسنگ ہیں۔ فتنہ الخوارج کی فہرست کہاں ہے؟ یہ بھی مسنگ ہیں۔ افغانستان میں موجود تربیتی مراکز کی لسٹ فراہم کریں، کیونکہ یہ ہیومن اسمگلنگ کے ذریعے بچوں کی جانیں لے لیتے ہیں، یہ بھی مسنگ ہیں۔ کراچی میں محنت مزدوری کے لیے آنے والے کئی لوگ فٹ پاتھوں پر اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں، یہ بھی مسنگ ہیں، کیونکہ انہیں دفن کر دیا جاتا ہے۔

امریکا، یورپ، اور انڈیا میں بھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔ یہ سب دنیا بھر میں ہو رہا ہے، تو آخر کون ہے جو اپنی فوج پر چڑھ دوڑتا ہے؟ اس بیانیے کو سمجھیں، یہ کہاں سے آیا ہے اور کس کے لیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version