news

عالیہ بھٹ کی سالگرہ، رنبیر کپور کی شرارتیں اور خصوصی لمحے

Published

on

عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 سال کی ہو جائیں گی، لیکن انہوں نے اپنی سالگرہ ایک دن پہلے ہی منالی۔

عالیہ نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جہاں رنبیر کپور اپنی شرارتوں سے باز نہ آ سکے۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگا دیا۔

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس جوڑے نے درخواست کی کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نہ چھاپیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر لینا مناسب نہیں۔

رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافر کو یقین دلایا کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ “اگر کوئی ہماری بات بار بار نہیں سن رہا، تو ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچتا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version