news

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Published

on

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی، جسے تمام اراکین نے یک زبان ہو کر منظور کیا۔ اس قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان، جیسے بلاول بھٹو زرداری، اسد قیصر، راجہ پرویز اشرف، زرتاج گل، اور دیگر نے بھی دستخط کیے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان جعفر ایکسپریس کے واقعے اور دیگر تمام دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ایسے نظریات جو قومی سلامتی کے خلاف ہیں، انہیں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ ایوان جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی کے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایوان سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انتہا پسندی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ ایوان بلوچستان کے واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version