news

گوگل والٹ پاکستان میں متعارف، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نیا سنگ میل

Published

on

دنیا کی مشہور کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت، گوگل والٹ، متعارف کروا دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک، جاز کیش، ایچ بی ایل، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا ہے جہاں صارفین مختلف کارڈز اور دستاویزات محفوظ کر سکتے ہیں۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی، نے کہا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے، جس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں اور خریداری کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version