news

جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملیں، آئی ایس پی آر

Published

on

آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ افغانستان میں موجود ایک دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا۔ انہوں نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج متاثرہ خاندانوں اور بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی مکمل مدد کر رہی ہیں۔

یہ حملہ اس سرغنہ کی ہدایت پر ہوا، جو واقعے کے دوران حملہ آوروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا۔ معصوم شہریوں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اب افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے پہلے 21 مسافر اور ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version