news

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، تحقیقات جاری

Published

on

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشت گردی کی ایک کارروائی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین بھیج دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز بھی اس علاقے کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت بلوچستان نے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور تمام ادارے متحرک ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی جب دہشت گردوں نے بولان کے علاقے پیروکنری میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version