news

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی

Published

on

بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق، جب جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کی جانب بڑھ رہی تھی تو یہ بولان کے علاقے آب گم کے مقام پر پہنچی، جہاں دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے اس حملے کے بعد سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

لیویز کے ذرائع کے مطابق، ٹرین کے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور دہشت گردوں نے بولان کے علاقے پیروکنری میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version