news

چین کا پہلا مکمل خودکار اے آئی ایجنٹ “مانس” متعارف

Published

on

چین میں اے آئی محققین نے دنیا کا پہلا مکمل خودکار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مانس نامی یہ ایجنٹ پراپرٹی کی خرید و فروخت، چھٹیوں میں بکنگ اور ویڈیو گیمز بنانے جیسے مختلف امور انجام دے سکتا ہے۔

چینی کمپنی بٹر فلائی افیکٹ کی جانب سے تیار کردہ مانس مبینہ طور پر اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈلز کو شکست دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مانس اے آئی کے شریک بانی اور چیف سائنٹسٹ یِیچاؤ جی نے اے آئی کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک ویڈیو میں کہا کہ مانس اے آئی کی اگلی نسل ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ دوسرے چیٹ بوٹس یا ورک فلو کی طرح نہیں ہے۔ یہ واقعی ایک خودکار ایجنٹ ہے جو خیال اور عمل کے درمیان کے خلا کو پُر کرتا ہے۔ جہاں دوسرے اے آئی خیالات پیش کرنا بند کر دیتے ہیں، وہاں مانس نتائج فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version