news

وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی سٹورز ختم کرنے کا اعلان

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا تھا، اس لیے ہمیں یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے کی ادائیگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے۔ آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور ایک بڑا کام کر دکھایا۔ ہم نے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے کیونکہ عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا تھا، لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب روپے کا رمضان پیکیج ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مستحقین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جا رہی ہے، جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، اور ڈیجیٹل والٹ کے جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز میں ہونے والی کرپشن کی کہانیاں عام تھیں، اور ہم کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version