news

پاکستان میں کپاس کے ایڈوانس سودوں کا آغاز، مئی میں جننگ سیزن کا امکان

Published

on

کراچی:
کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران کپاس کی قیمتیں توقعات سے کم رہنے اور جننگ فیکٹریوں و اسٹاکٹس کے پاس روئی کی تقریباً 4 لاکھ گانٹھوں کی دستیابی کے باوجود پاکستان میں کپاس کی نئی فصل کے ایڈوانس سودوں کا تیز آغاز ہو چکا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں مئی میں ڈلیوری کی بنیاد پر کپاس کی 27 گاڑیوں کے ایڈوانس سودے طے پا چکے ہیں، اور اس ہفتے کے دوران مزید کپاس کے ایڈوانس سودوں کے ساتھ روئی کے بھی ایڈوانس سودے طے ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے نیا جننگ سیزن مئی میں شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے روئی اور سوتی دھاگے کی ریکارڈ درآمدات کی وجہ سے اندرون ملک روئی کی فروخت نہ ہونے کی توقع تھی، جس کے باعث یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ کاٹن جنرز نیا جننگ سیزن قدرے تاخیر سے شروع کریں گے۔

لیکن غیرمتوقع طور پر پاکستان میں کپاس کے ایڈوانس سودوں کا آغاز بڑی تیزی سے ہوا ہے، اور اس دوران پنگریو سندھ میں مئی کے پہلے ہفتے کی ڈلیوری کی بنیاد پر دو گاڑیوں کے سودے 8 ہزار 300 روپے، عمر کوٹ میں 10 سے 25 مئی کی ڈلیوری کی بنیاد پر 15 گاڑیوں کا سودا 8 ہزار 200 روپے جبکہ ڈگری میں 15 سے 30 مئی کی ڈلیوری کی بنیاد پر 10 گاڑیوں کا سودا 8 ہزار 400 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے طے پایا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version