news

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی تیار

Published

on

حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اور اس کے ساتھ ہی آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے، جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں صدر آصف علی زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا ذکر کریں گے۔ صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی، اور جیسے ہی صدر کا خطاب مکمل ہوگا، اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں داخل ہوتے ہی صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کریں گے، اور صدر اپنے خطاب سے پہلے سپیکر چیمبر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کا امکان بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version