news

17 سالہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

Published

on

بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کے لیے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں، لیکن نیتانشی گوئل نے ان سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

نیتانشی کو ان کی مقبول فلم “لاپتہ لیڈیز” کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔ یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور بوبی دیول نے پیش کیا، جسے وصول کرتے ہوئے نیتانشی آبدیدہ ہو گئیں۔

جذبات پر قابو پاتے ہوئے نیتانشی نے فلم کی ٹیم اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس فلم کے سفر میں ان کی حمایت کی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے “لاپتہ لیڈیز” کی اسٹار نے کہا، “میں اس کی توقع نہیں کر رہی تھی۔ میں امید کر رہی تھی کہ ‘لاپتہ لیڈیز’ بڑے ایوارڈز جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی۔ دوسرے نامزد امیدوار ناقابل یقین تھے، اور میں ان سب کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے جو پیار ملا ہے، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version