news
فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی چوتھی بیوی نے نان نفقے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے مشہور ڈیزائنر محمود بھٹی کی چوتھی بیوی ان کے خلاف عدالت میں پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، محمود بھٹی کی اہلیہ نے ماہانہ 10 لاکھ روپے نان و نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ محمود بھٹی نے ان سے اپنی پچھلی شادیوں کے بارے میں جھوٹ بولا اور نکاح نامہ میں بھی غلط معلومات فراہم کیں۔
درخواست گزار کے مطابق، ان کی شادی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی سے 10 مارچ 2022 کو لاہور میں ہوئی، جس کے بعد جلد ہی شوہر نے ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کر لیا۔
فیشن ڈیزائنر کی اہلیہ نے عدالت میں کہا کہ محمود بھٹی نے نکاح نامہ میں ایک شادی اور تین بچوں کا ذکر کیا، لیکن جب فرانس میں شادی کی تصدیق ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی تین عورتوں کو طلاق دے چکے ہیں۔
حمیرا نے مزید بتایا کہ شوہر نے چھ ماہ پہلے انہیں گھر سے نکال دیا اور بار بار رابطہ کرنے کے باوجود ان کے حقوق ادا نہیں کیے۔
حمیرا نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ شوہر کے گھر سے نکالے جانے کی وجہ سے اپنے والدین کے گھر رہنے پر مجبور ہیں، اور عدالت شوہر کو نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے جج نے محمود بھٹی کو 20 مارچ کو طلبی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔