news

شیرافضل مروت کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ڈالروں کے لیے ریاست پر حملے کا الزام

Published

on

پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگ لالچ اور ڈالروں کے چکر میں ہیں، اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کچھ افراد ریاست پر حملہ آور ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران ریاض، شہباز گل، حیدر مہدی اور عادل راجہ جیسے لوگوں نے پارٹی کی سمت کو خراب کیا ہے۔ ان کے علاوہ، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کچھ لوگ بھی ڈالر کے لیے ریاست کو گالیاں دیتے ہیں۔ یہ لوگ باہر بیٹھ کر اپنے آپ کو شہزور کہتے ہیں اور ڈالر بھی کما رہے ہیں، یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں، خبریں بناتے ہیں اور ان باتوں کا بتنگڑ بناتے ہیں۔ کبھی یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی طبیعت خراب ہے، کان میں انفیکشن ہوگیا ہے، اور کبھی یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی کا کھانا بند کردیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت نے یہ بھی واضح کیا کہ عید کے بعد وہ پی ٹی آئی کے کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو تین ماہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے اور اس دوران وہ پارٹی کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت نہیں کریں گے۔ پارٹی اس وقت انتشار کا شکار ہے، اور فارورڈ بلاک کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں پی ٹی آئی نے بلاوجہ بدنام کیا، جبکہ ان لوگوں کا نہ ضمیر بکا اور نہ ہی انہوں نے پیسے لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version