news

بیرسٹر گوہر: پی ٹی آئی اداروں کا احترام کرتی ہے، سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات ہوگی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی ادارے کے ساتھ فاصلے نہیں رکھنا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے رہنماوں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کروں گا۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی ہیں، جن کے بارے میں میں پارٹی اور عمران خان سے بات کروں گا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو پارٹی کے پلیٹ فارم پر زیر بحث لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی ہیں اور ان سوالات پر بھی عمران خان سے بات چیت کریں گے۔

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کسی سے فاصلے نہیں چاہتے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف کوئی پوسٹ نہیں کی۔ جے آئی ٹی میں میری ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔ ہمارے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ہیں، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ 11 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version