news

سینیٹر عون عباس بپی کی جذباتی تقریر، گرفتاری کی تفصیلات اور احتجاج

Published

on

پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز کے تحت ایوان بالا لایا گیا۔

اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا اور اعجاز چوہدری اور میرے معاملے پر اسٹینڈ لیا، جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اپنی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے عون عباس نے کہا کہ مجھے چھ مارچ کی صبح گھر سے گرفتار کیا گیا۔

صبح ساڑھے 8 بجے 20 افراد میرے گھر آئے، میرے دفتر اور گھر پر چھاپہ مارا اور زبردستی میرے بیڈ روم میں داخل ہو کر مجھ سے موبائل فون مانگا۔ میرا موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔ میں سو رہا تھا اور مجھے کالر سے پکڑ کر گھسیٹ کر لے جایا گیا۔ میرے بیٹے کو بھی پکڑ کر لائے، لیکن پھر اسے چھوڑ دیا۔ میرے منہ پر کالا کپڑا تھا اور دو گھنٹے تک سفر کے بعد مجھے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version