news
رمضان میں لیموں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ، 400 روپے کلو تک پہنچ گیا
سکھر: رمضان کے مہینے میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت بھی دوگنا ہو گئی ہے، جو پہلے دو سو روپے کلو ملتا تھا، اب چارسو روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگر مشروبات کے ساتھ لیموں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور یہ جسم کو تازگی بھی بخشتا ہے۔
ماہ مقدس میں دیگر خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رمضان سے پہلے دو سو روپے کلو ملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہ مقدس میں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جانا چاہیے۔