news

احسن اقبال: آکسفورڈ میں پی ٹی آئی حامیوں کی کرپشن کے دفاع پر سخت تنقید

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر اپنے ہی ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ میں بحث کا آغاز ایک طالب علم کے ذریعے موضوع کے تعارف سے ہوتا ہے۔ میرے مخالف بحث کا آغاز ایک پی ٹی آئی کے حامی طالب علم اسد نے کیا، جو عمران خان کو چانسلر بنانے کی ناکام مہم چلا چکا تھا۔ اس نے پاکستان کو ایک بدمعاش ریاست کے طور پر پیش کیا اور عمران خان کو لبرل جمہوریت کا چیمپئن بنا کر یہ تاثر دیا کہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے تقریر کے آغاز سے قبل پی ٹی آئی کے حامی کے دلائل کا جواب دیا اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔ میں نے پوچھا، “کیا عمران خان لبرل جمہوریت کی علامت ہیں یا طالبان جمہوریت کی؟ کیونکہ وہ طالبان کے نظریے کے دلدادہ ہیں۔ کس ملک میں سپریم کورٹ کی جانب سے ماورائے آئین اقدام کے مرتکب مجرم کو لبرل جمہوریت کی علامت تسلیم کیا جائے گا؟” مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ “کیا ایسا شخص جس کی سیاست صرف نفرت کو فروغ دینا اور مذہب کے کارڈ سے کھیلنا ہو، اسے لبرل جمہوریت کا نمائندہ سمجھا جا سکتا ہے؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version