news
وزیراعظم اور صدر مملکت کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میدانوں سے فرنٹ لائنز تک خواتین قوم کے مستقبل کی تعمیر کر رہی ہیں۔ خواتین معاشرتی ترقی، معیشت اور سیاست میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔
حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین معاشرے کی معمار اور ہمارے گھروں کا ستون ہیں۔ آج کے دن کا تھیم خواتین کے حقوق، مساوات اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ خواتین ہمارے مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، چاہے وہ کلاس رومز ہوں یا بورڈ رومز، میدانوں سے فرنٹ لائنز تک ان کا کردار نمایاں ہے۔
ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر زور دیتا ہے۔ حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے۔ حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔