news

پاکستان کا پہلا خلا باز چینی تیانگونگ خلائی اسٹیشن بھیجا جائے گا

Published

on

پاکستان جلد پہلی بار اپنے خلا بازوں کو خلا میں بھیجے گا، جس سے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا بازوں کو چینی ساتھیوں کی جانب سے تربیت دی جائے گی، اور مشترکہ سائنسی و تحقیقی سرگرمیاں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کریں گی۔

پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کے ساتھ مختلف خلائی مشن انجام دیں گے۔

تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا وزن 1 لاکھ کلوگرام اور لمبائی 55.6 میٹر ہے، جسے 2022ء میں بنایا گیا۔ اس وقت امریکہ نے یہ الزام لگا کر چینی خلا بازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن سے نکال دیا کہ وہ چینی فوج کے جاسوس ہیں۔

چین نے کم وقت میں تیانگونگ خلائی اسٹیشن بنا کر امریکہ کو یہ دکھا دیا کہ وہ اپنا خلائی اڈہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس خلائی اسٹیشن کے اس وقت 3 حصے ہیں، جن کی تعداد بڑھا کر 6 کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version