news
وزیردفاع: دہشت گرد کمانڈر کی گرفتاری پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داری
وزیردفاع خواجہ آصف نے دہشت گرد کمانڈر کی گرفتاری میں امریکی مدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بین الاقوامی ذمہ داری پوری کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور کی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں تھی، اور اب پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ اس دوران پاکستان نے ایک بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا۔ یہ ایک مشترکہ جنگ ہے، اور سب کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دراندازی امریکی اسلحے کی وجہ سے ہو رہی ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود تسلیم کر چکے ہیں کہ انہیں اسلحہ افغانستان میں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی میں وفاق کے عدم تعاون کے شکوے پر کہا کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت کو بھی کچھ ذمہ داریاں خود اٹھانی چاہئیں۔ وہ صرف جرگہ جرگہ کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، جبکہ وہ عمران خان کی اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وفاق ہر قسم کی خیبرپختونخواہ کی مدد کرنے کو تیار ہے، لیکن خیبرپختونخواہ کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی صفر ہے۔ جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف سے مفاہمت کی سیاست کو ترجیح دینی چاہیے؟