news

رانا ثنااللہ: پاکستان کو آزاد ملک کے طور پر کھڑا ہونا چاہیے

Published

on

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک آزاد ملک کے طور پر خود کو مضبوطی سے کھڑا کرنا چاہیے۔ پہلے کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ اگر ٹرمپ آئیں گے تو عمران خان باہر آ جائیں گے، لیکن اب بدقسمتی سے ٹرمپ کی تعریف پر کچھ لوگ خوش ہیں اور کچھ ناراض۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے پاکستان کو نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے، یہ ہماری پیدا کردہ مسئلہ نہیں ہے۔ افغانستان کی صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور مغربی ممالک ہیں، انہیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ افغانستان سے دہشت گردی پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کوئی ابہام نہیں ہے، اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایسی جنگ لڑ رہا ہے جو اس کی بقا کی جنگ ہے۔

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف روزانہ جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے، اور دہشت گردوں کے ساتھ کوئی سیاسی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا اور ملک کو ان سے صاف کیا جائے گا۔ ملک دشمن عناصر معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے کلبھوشن کے سرپرست، جو ملک دشمنی میں ملوث ہیں۔ سیاسی صورتحال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے کب گرینڈ ڈائیلاگ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version