news

سی آئی اے نے داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان سے تعاون کی تصدیق

Published

on

ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گرفتار کیے جانے والے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس کے سربراہ سے معلومات کا تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق، جان ریٹکلف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ کو یہ باور کرایا کہ صدر ٹرمپ اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے اس معاملے کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔ ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے جعفر کو جلد گرفتار کر لیا۔

اسی طرح، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد، امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ممکن ہوا۔ امریکی فوج اور سینٹ کام نے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا، اور یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ہوا۔ ٹرمپ نے عہد کیا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گرد کو پکڑا، اور اسے امریکہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ قانون کا سامنا کرے گا، جبکہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version