news
علیمہ خان کا عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈے کی تردید
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ افواہیں ہیں کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ تو کان میں کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی کوئی اور بیماری۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل میں بالکل صحت مند اور خوش نظر آ رہے تھے۔ علیمہ خان نے اپنے بھائی کی صحت کو مکمل طور پر درست قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ عمران خان کے کان کی بیماری کے بارے میں بات کر رہے ہیں، کیا وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ ہم سب یہ دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کو کچھ نہیں ہوا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک بار آدھے گھنٹے کے لیے ملاقات ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں آ سکتا ہے۔ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج بلایا گیا ہے تاکہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے۔ سارا پاکستان بانی کی حفاظت کرے گا۔