news
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قیادت اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا تھا۔